24 اگست، 2021، 10:25 AM

برطانوی وزیراعظم کی جی 7 اجلاس میں طالبان کے خلاف پابندیاں لگانے کی کوشش

برطانوی وزیراعظم کی جی 7 اجلاس میں طالبان کے خلاف پابندیاں لگانے کی کوشش

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے جی-7 کے سربراہان کا ورچوئل اجلاس بلایا ہے جس میں وہ طالبان پر اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کے لیے رکن ممالک کو قائل کرنے کی کوشش کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے جی-7 کے سربراہان کا ورچوئل اجلاس بلایا ہے جس میں وہ طالبان پر اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کے لیے رکن ممالک کو قائل کرنے کی کوشش کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق  برطانوی وزیراعظم بورس جانسن آج  ہونے والے جی-7  کے ورچوئل اجلاس میں طالبان پر نئی پابندیوں پرغور کرنے کے لیے عالمی رہنماؤں کے سامنے اپنا منصوبہ بھی پیش کریں گے۔

جی-7 گروپ کی سربراہی اس وقت وزیراعظم برطانیہ بورس جانسن کے پاس ہے اور وہ آج گروپ کے ہونے والے ورچوئل اجلاس میں رکن ممالک امریکہ، اٹلی، فرانس، جرمنی، جاپان اور کینیڈا کے سربراہان کو طالبان پر اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کے لیے قائل کریں گے۔

اس سے قبل  بھی برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا تھا کہ اگر طالبان انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہیں اور افغان سرزمین کو عسکریت پسندوں کے لیے پناہ گاہ کے طور پر استعمال ہونے دیتے ہیں تو جی-7 کو اُن پر اقتصادی پابندیوں پر غور کرنا چاہیے۔

News ID 1907911

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha